خیبر پختونخواہ

مہمند ایجنسی میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مہمند ایجنسی:  مہمند ایجنسی میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انعام حیدر نے تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ میں کیڈٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مہمند ایجنسی کے سینیٹر ہلال الرحمن، پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام کثیر تعداد میں عمائد ین علاقہ بھی موجودتھے۔ اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں جی اوسی میجر جنرل انعام حیدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ سال اس کالج میں باقاعدہ کلاسز شروع ہو جائیں گی۔ جی او سی نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج امن وامان برقرار رکھنے کیساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں بھی بھر پور حصہ لے گی اور غازی بیگ کے علاقے میں آرمی پبلک سکول اور غلنئی میں گرلز ڈگری کالج قائم کیا جائے گا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں سینیٹر ہلال الرحمن کا کہنا تھا کہ بدامنی کے خلاف جاری جنگ میں مہمند ایجنسی کے عوام نے بھاری نقصان اٹھائے ہیں اور یہ کہ پاک فوج کی جانب سے ترقیاتی امور کی انجام دہی قابل تحسین ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close