خیبر پختونخواہ

میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے، آصف زرداری

پشاور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے جب کہ میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو انہیں پتہ ہونا چاہیے، وہ ہماری وجہ سے نہیں نکالے گئے بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلط نکالا گیا تو میاں صاحب آپ بیٹھے رہتے، آپ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیوں کیا؟
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ملک سنبھالا تواس وقت بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے جو آج ہیں مگرہمارے ساتھ سیاسی قوت تھی اور ہم نے اس وقت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو ہم نے نوکریاں دیں مسلم لیگ (ن) والوں نے انہیں نکال دیا ہم ان کے خلاف عدالت میں گئے، پیپلزپارٹی کی ہمیشہ شناخت رہی کہ ہم نے لوگوں کو روزگا دیا، ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان ہی بیچ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close