خیبر پختونخواہ
الیکشن کمیشن نے پشاور کے 12 ایس ایچ اوز کے تبادلے کالعدم قرار دے دیئے
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور پر ضمنی انتخابات سے قبل 12 پولیس تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) کے تبادلوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر محمد اسحاق نے چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور (سی سی پی او) کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں انہیں مذکورہ تبادلے فوری طور پر واپس لینے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تبدیل کئے جانے والے افسران میں 4 انسپکٹرز اور 8 سب انسپکٹرز شامل تھے۔ یاد رہے کہ این اے 4 پشاور پر ضمنی انتخابات 26 اکتوبر کو ہوں گے جس سے قبل تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔