خیبر پختونخواہ

پشاور، کلاشنکوف چوری کرنیوالے کانسٹیبل کی برطرفی درست قرار

پشاور:  سروس ٹربیونل خیبر پختونخوا نے کلاشنکوف کی چوری میں بر طرف پولیس سپاہی کی اپیل مسترد کردی اور محکمہ پولیس کے فیصلے کو بر قرا ر رکھا ہے۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے جب سماعت شروع کی تو اس دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کبیر خٹک نے عدالت کو بتایا کہ سپاہی سراج السلام کو محکمہ پولیس نے ہنگو ٹرینگ سنٹر سے کلاشنکوف چوری کرنے کے الزام میں بر طرف کیا تھا جس کے بعد اُس نے سروس ٹربیونل میں اپیل کی۔ عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپیل لیٹ کی، عدالت نے سماعت کے بعد سپاہی کی اپیل خارج کردی اور محکمہ پولیس کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close