خیبر پختونخواہ

میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں

الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے

دیر بالا: جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پارٹی سے اتحاد کریں گے جو اپنی بہتر پالیسی بتائے گی۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے پاس ترقی کا جواب نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close