خیبر پختونخواہ

آج ملک میں دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا

پشاور: آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنےگی بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنےگی۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال دیکھنےوالےیہاں جمع ہیں، نوجوان جہالت اورسفارش کیخلاف ہیں، آئندہ حکومت لاڈلوں اورسپرلاڈلوں کی بنیادپرنہیں بنےگی، بلکہ صرف عوام کے ووٹوں پربنےگی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج اس ملک میں دو خاندانوں کی اجارداری ہے ان دو خاندانوں نے کرپشن کو عام کیا، یہاں ایک شہزادہ پھر رہا ہے اور کہہ رہا ہے مجھے وزیراعظم بناؤ میں سندھ کی طرح ترقی دلاؤں گا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں پارٹیوں نے امریک اور اسرائیل کے خلاف بات نہیں کی،مغربی ممالک نےاسرائیل کاساتھ دیا، یہ سوشل میڈیا کی طاقت تھی کہ فرانسیسی حکومت آج جنگ بندی کامطالبہ کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close