خیبر پختونخواہ
مشکل گھڑی میں آئی ڈی پیز کےساتھ ہیں، سال کے اختتام تک واپسی یقینی بنائیں گے: گورنر اقبال ظفر جھگڑا
پشاور:گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے ساتھ ساتھ فاٹا کے دیگر امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں گورنر کے پی کے کو آئی ڈی پیز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ اس موقع پر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس سال کے آخر تک تمام آئی ڈی پیز کی واپسی یقینی بنائی جائےگی،اپریل میں اورکزئی اور کرم ایجنسی کے ساڑھے 27 ہزار متاثرہ خاندان گھروں کو واپس جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی حصوصی ہدایت پر متاثرین کو امداد دے رہے ہیںاورمشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔