خیبر پختونخواہ

کرم ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

ہنگو: کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے نری کنڈاؤ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے دہشت گرد کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔ مکان کے ملبے سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ڈرون حملے کے بعد جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close