خیبر پختونخواہ
پشاور میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ،7افراد جاں بحق
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشا ور میں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے سات افراد جا ں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ کے ایک خالی پلاٹ پر دو گروپ جائیداد کے مسئلے پر بات چیت کر رہے تھے جہاں دونوں جانب سے بات بگڑنے پر فائرنگ شرو ع ہو گئی ۔فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ یہ واقعہ پیش آیا ۔فائرنگ کے واقعے میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے گروپ کے چار افراد جاں بحق ہوئے ۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔