خیبر پختونخواہ
بم بنانے کے دو ماہر پشاور سے گرفتار
پشاور: پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت کے علاقے کوٹ کشمیر سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نجات اللہ اور حبیب اللہ بم بنانے کے ماہر ہیں جو دہشت گردی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے سی ٹی ڈی نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔اس سے قبل صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا ناپاک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 50 کلو وزنی بم بر آمد کیا تھا، مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔