خیبر پختونخواہ
ارباب خاندان کے پارٹی سے اختلافات ختم ، پیپلز پارٹی نے منالیا
پشاور: پیپلز پارٹی نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا ، ارباب خاندان کے پارٹی سے اختلافات ختم ہوگئے۔
اختلافات دور کرانے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کردار ادا کیا۔
پی پی قیادت نے پارٹی سے طویل وابستگی رکھنے والے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منالیا۔
ارباب عالمگیر قومی اور ان کے بیٹے کے پی اسمبلی کی نشست سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ارباب عالمگیر این اے 31 اور ذرک خان کے پی اسمبلی کے حلقے 80 سے پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی۔
ارباب عالمگیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے گلے شکوے تھے جو دور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے بہت پیار اور اپنائیت ملی۔
ارباب عالمگیر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔