خیبر پختونخواہ

بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے : پی ٹی آئی

پشاور: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا اور بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور جلد پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close