خیبر پختونخواہ
ریپڈ بس منصوبے کیخلاف پشاور کے ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
پشاور: پشاور کے مقامی ٹرانسپورٹرز نے صوبائی حکومت کے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے خلاف بطور احتجاج اپنی گاڑیاں کھڑی کردیں۔ پشاور ٹرانسپورٹ کے صدر الماس خان خلیل نے کہا ہے کہ آج بطور احتجاج تمام مسافر گاڑیاں جی ٹی روڈ کنارے کھڑی کی گئی ہیں، کیونکہ اس نئے منصوبے کی وجہ سے ہزاروں افراد کے روزگار کو خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے گذشتہ روز پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 57 ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت 300 ایئرکنڈیشنڈ گاڑیاں چمکنی تا حیات آباد سروس دیں گی جن میں خواتین کیلئے الگ کیبن مختص کئے جائیں گے۔ منصوبے میں چمکنی تا حیات آباد سڑک کے دونوں کنارے خصوصی ٹریک بچھائی جائے گی۔