خیبر پختونخواہ

پڑوسیوں کے درمیان کوئی لڑائی ہوتی ہے تو فائدہ دشمن اٹھاتا ہے

پاکستان، ایران اپنے مسائل مذاکرت کے ذریعے حل کریں

دہشتگردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے ، اپنے مسائل مذاکرت کے ذریعے حل کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حیران ہوں ایران نے اچانک ایسا کیوں کیا۔ ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک باعزت طریقے سے مذاکرات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اپنے مسائل مذاکرت کے ذریعے حل کریں۔ اگر دہشتگردی پاکستان اور ایران میں ہے تو یہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک دوسرے کی حدود میں داخل ہو کر کارروائی سے تعلقات مزید خراب ہوں گے۔ دونوں ممالک کی خرابی سے بھارت، اسرائیل اور امریکا کو فائدہ ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پڑوسیوں کے درمیان کوئی لڑائی ہوتی ہے تو فائدہ دشمن اٹھاتا ہے۔ دہشتگرد پکڑنے کےلیے پاکستان میں قوانین موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close