پشاورمیں حلقہ این اے 4 میں ضمنی انتخابات؛ پولنگ شروع
پشاور: قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ پولنگ کا آغازہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پاکستان ویوز کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پشاورمیں این اے 4 انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں کل 269 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جہاں 3 لاکھ 98 ہزارافراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے امید وار ارباب عامر، اے این پی کے خوشدل خان، ن لیگ کے ناصر خان موسی زئی اور پی پی کے اسد گلزار میدان سمیت کل 14 امید وار شامل ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج حلقے میں عام تعطیل ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ اسٹیشن اسٹیشنز پر پاک فوج کے جوان اور پولیس تعنیات ہیں، ووٹرز کو سیکورٹی عملے نے موبائل پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے سے روک لیا ہے، الیکشن کے لئے تمام انتظامات 17 سو فوجی جوان اور 7 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جب کہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت نامے جاری ہونے کے باوجود میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انتخابات کے لیے پولیس اسٹیشن بڈھ بیر کی عوام الناس کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں، تمام پولنگ ایجنٹ آفس پولنگ اسٹیشن سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر رکھیں۔
پولیس کے مطابق کسی قسم کا اسلحہ اپنے ساتھ نہ لائیں اور نہ ہی علاقے میں اسلحہ کے ساتھ پھریں، کالے شیے والی گاڑیوں اور موٹر سائکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی عائد کی گئی ہے، وووٹرز پاک آرمی ، پولیس عملہ اورپریزایئڈنگ آفیسر کے ساتھ تعاون کریں تاکہ الیکشن شفاف اورپرامن طریقے سے ہو سکے ، الیکشن کے دوراں ضعیف العمر ، معذور اور خواتین کا خاص خیال رکھیں ، کوئی بھی غیر متعلقہ شخص خواتین پولنگ اسٹیشن میں نہیں جائے گا جب کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب مشکوک شخص ، بیگ ، گاڑی، موٹر سائکل اور کوئی ایسی چیز نظر آئے توفورا پولیس کو اطلاع دیں۔