خیبر پختونخواہ

مشال قتل کیس کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی، پرویز خٹک

پشاور:  وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مشال خان قتل کیس کے عدالتی اخراجات صوبائی حکومت کی طرف سے برداشت کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلٰی کی ہدایت پر اُن کے ترجمان نے مشال خان کے والد سے فون پر رابطہ بھی کیا اور اس سلسلے میں تفصیل سے بات کی اور یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلٰی نے کیس کے اخراجات اُٹھانے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے، لہٰذا اخراجات کے سلسلے میں اُنہیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔ واضح رہے کہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل کئے جانے والے مشال خان کے والد نے عدالت میں کیس کی پیروی کے سلسلے میں وکیل کے اخراجات اُٹھانے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close