خیبر پختونخواہ

زائرین کے قافلے کو ڈی آئی خان میں روک لیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان:  ڈی آئی خان میں پاراچنار سے کربلا جانے والے زائرین کے گاڑیوں کو بلاوجہ روک دیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل کے علاقے ضلع شیرانی میں زائرین کے قافلے کو ایف سی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر روک دیا ہے۔ قافلے میں چھوٹے بچوں سمیت معمر افراد اور بیمار افراد بھی شامل ہیں۔ انہیں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دریں اثنا مٹی کا تودا گرنے سے ایک معمر خاتون کی جان بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زائرین نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر قافلے کو کوئٹہ جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، بصورتِ دیگر انہوں نے روڈ بند کرکے احتجاج کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close