خیبر پختونخواہ
علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب کرلیا گیا
پشاور:علی امین گنڈاپور 90 ووٹ حاصل کرکے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔
پاکستان کے قیام کے بعد علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے 20 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو ئے ہیں۔
رائے شماری میں علی امین گنڈاپور 90 ووٹ حاصل کرکے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابل اپوزیشن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عباد اللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور کے حق میں نعرے بازی ہوتی رہی۔ایوان میں تحریک انصاف کے کارکن بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جب کہ اراکین اسمبلی کو واپس ایوان میں بلانے کے لیے بار بار گھنٹیاں بھی بجائی جاتی رہیں۔