خیبر پختونخواہ

عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن کے ثبوت فراہم کرنیوالا ٹھیکیدار قتل

تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والے ٹھیکیدار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکیدار نور زمان قتل ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹھیکیدار نور زمان کو لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کے علاقے تری خیل میں 2 نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے تعقب کرکے نشانہ بنایا۔ ٹھیکیدار نور زمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جب کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول ٹھیکیدار نورزمان نے میڈیا کو عائشہ گلالئی کے خلاف ثبوت فراہم کئے تھے جب کہ اس نے نیب کو بھی درخواست دے رکھی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close