خیبر پختونخواہ
ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں 64 ہوگئیں
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق نوشہرہ کے رہائشی 80 سالہ منجور خان ولد چری خان کو 25 اکتوبر کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث داخل کیا گیا تھا جو اتوار کے روز ہسپتال میں انتقال کر گیا۔ رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد کو صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے باعث داخل کیا گیا جبکہ 60 کو صحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔