خیبر پختونخواہ

پشاور کے بورڈ بازار میں دھماکا سے 2 دہشت گرد جاں بحق گئے

پشاور: دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔

بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 دہشت گرد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا لیکن ہدف کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے البتہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے بلند درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close