خیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، سابق ایم این ایز اور ناظمین سے سکیورٹی واپس لے لی گئی

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسمعیل خان میں متعدد سیاستدانوں، مذہبی رہنماوں اور سابق افسران کی سکیورٹی پر مامور 50 پولیس اہلکار واپس بلا لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جن شخصیات سے سکیورٹی واپس لی گئی ان میں سابق ارایکن صوبائی اسمبلی عبدالحلیم خان قصوریہ، حفیظ اللہ علیزئی، تحصیل ناظمین، مقامی مذہبی رہنماء اور پولیس کے سابق افسران شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان نے کہا ہے کہ آئی جی کی ہدایات پر یہ اقدام کیا گیا جبکہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کو دیگر مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں آئی جی کے پی کے نے تمام ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close