خیبر پختونخواہ
خیبر پختونخوا میں سبزیاں کی قیمتیں آسمان کیوں چھو رہی ہیں
پشاور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور افغانستان و بھارت سے سپلائی بند ہونے کے باعث ٹماٹر 200 اور پیاز 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔ 2 دنوں میں خیبر پختونخوا بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں ٹماٹر 180 روپے فی کلو، آلو اے کلاس 80 روپے کلو، ٹو کلاس 40روپے، پیاز 100 روپے فی کلو، بھنڈی 80 روپے فی کلو، کدو 50 روپے فی کلو، مٹر 250 روپے فی کلو جبکہ کریلے 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث شہریوں کو خرید و فروخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کے استعمال میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ ایران سے بھی ٹماٹر کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔