خیبر پختونخواہ

تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آچکی ہے، چارسدہ کے سرکاری ہسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش

چارسدہ: ۔ ضلع چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عملہ کی غفلت کے باعث خاتون نے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا جو تھوڑی دیر بعد دم توڑ گیا۔ نومولود بچے کے والد حمد اللہ کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کو معائنہ کیلئے لیڈی ڈاکٹر (الف) کے پاس لے کر گیا تھا، جنہوں نے اس کی اہلیہ کو ہسپتال میں داخل کردیا۔ میری بیوی نے وارڈ میں الٹیاں کی تو نرس نے اس کو برا بھلا کہا، تاہم اس دوران دوبارہ الٹیاں شروع ہوئی تو نرس کی ڈانٹ کے باعث وہ واش روم چلی گئی اور وہاں الٹیوں کے دوران بچے کو بھی جنم دے دیا جو چند لمحوں میں ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر و عملے کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بچے کی پیدائش باتھ روم میں ہوئی تو وارڈ کی نرس نے اس کی بیوی سے ذبردستی ریکارڈنگ کرائی کہ ان کا بچہ بیڈ پر ہوا ہے جو بعد میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تمام واقعہ کی دیگر خواتین بھی گواہ ہیں۔ دوسری جانب ہسپتال سپرنٹڈنٹ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close