خیبر پختونخواہ
کےپی: صوبائی حکومت کی تمام نئی ترقیاتی سکیموں کو فنڈز جاری کرنے پر پابندی عائد
کے پی حکومت نےمئی میں تمام نئی ترقیاتی سکیموں کو فنڈز اجرائ پر پابندی عائد کردی۔
سکیموں کے تخمینہ میں تجدید کے باعث فنڈز کا اجرا مشروط کردیا گیا،جاری سکیموں کیلئے 50فیصد فنڈز فور طور پر جاری کئےجائینگے،تکمیل کے قریب اسکیموں کیلئے فنڈز کی فراہمی ترجیح ہوگی۔بجٹ منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے فنڈز اجرا پالیسی جاری کردی۔
پالیسی کےمطابق انتظامی محکمےاضلاع کی بنیاد پرسکیموں کی تفصیلات فراہم کرنے کی پابندہونگے،فنڈزکا اجراء کسی فرد واحد کےنام پرنہیں کیاجائیگا،ادویات کی خریداری کیلئے100فیصدرقم جاری کی جائیگی،اعزازیہ کی ادائیگی کومشروط کیا گیا ہے، ہسپتالوں کو بھی مختص تمام فنڈز جاری کئے جائینگے۔