خیبر پختونخواہ

جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی

پشاور: عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں، مہنگی بھی خریدیں اور یہ غائب بھی ہو۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی کے بقایاجات بھی نہیں دیے جا رہے، وفاق کی خیبر پختون خوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close