خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وارننگ جاری
بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعدبارشوں کاسسٹم خیبرپختونخوا میں داخل ہوگیا۔این ڈی ایم اے نےدوروز تک طوفانی بارشوں کے ساتھ سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
بلوچستان کےمختلف شہروں میں مُوسلادھاربارش نےقیامت ڈھادی۔ بلوچستان میں تباہی مچانےکےبعد بارشوں کاسسٹم پنجاب اور پختونخوا میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نےدوروز تک نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی، کوئٹہ میں طوفانی بارش نےزمین میں گہری دراڑیں ڈال دیں۔سریاب کےعلاقے میں زمین میں شگاف پڑنےسےچارسوسےزائدگھرمتاثرہوئے۔
کوئٹہ کی وادی شنہامیں طوفانی بارش سےگھرکی چھت گرگئی۔ملبے تلےدب کر پانچ افرادجان سےگئے۔مرنےوالوں میں چاربچےاورخاتون شامل ہیں۔
چمن میں شدیدطوفانی بارش سےمتعددکچےمکانات زمین بوس ہوگئے۔بارشوں سےضلع قلا ت بھی محفوظ نہ رہ سکاجہاں نشیبی علاقےزیرآب آنےسے سیلا ب کاخطرہ پیداہوگیاہے۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش جاری، خان پورڈیم بھر گیا، اسپل وے کھولنے کی تیاری، علاقہ مکنیوں کو محفوظ مقام پر پہنچے کی ہدایت کر دی گئی۔
جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش سےخان پورڈیم بھرگیا،علاقہ مکنیوں کومحفوظ مقام پر پہنچےکی ہدایت کر دی گئی ہیں