خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ

 پشاور: وزیراعلیٰ اور احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مردان کے میئر حمایت اللہ مایار کی سربراہی میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی اور مذاکرات ہوئے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دیں گے اور 10 ستمبر کو بیٹھ کر بلدیاتی نمائندوں کے تحفظات کا حل نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 مشاورت کے بعد اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے فنڈز کی تقسیم نہیں کرسکتے، بلدیاتی نمائندوں نے میری درخواست پر کل کا دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close