خیبر پختونخواہ

ملک بےامنی کی لپیٹ میں ہے ، مل جل کر بیٹھیں گے تو مسئلہ حل ہوگا : حافظ نعیم

پشاور: پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے ، ملک بےامنی کی لپیٹ میں ہے ، مل جل کر بیٹھیں گے تو مسئلہ حل ہوگا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بےامنی کی لپیٹ میں ہے۔ بلوچستان بدامنی کی لپیٹ میں ہے، کیوں پولیس کو با اختیار نہیں بنایا گیا؟ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جو بےامنی ہے، فوج اور حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ معاملات اختلاف کی طرف نہ جائیں۔

انکے مطابق وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ فوج اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، فوج اور پولیس ہماری ہے۔

حافظ نعیم نے کہا ہے کہ عوام کو اب ان ناکام حکمرانوں کو خیر باد کہنا پڑے گا، اسی میں پاکستان کی بھلائی ہے۔

انھوں نے کہا ملک کی دولت پر یہ طبقہ قابض ہے، اس سے جان چھڑانی ہے۔نوجوانوں کو متحد ہونا ہوگا، مایوس نہ ہوں۔ آئیے مل کر جدوجہد کریں اسی لیے ممبر سازی مہم شروع کی ہے۔

انھوں نے کہا جاگیرداروں اور مراعات یافتہ لوگوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ بڑی گاڑیوں کی بجائے چھوٹی گاڑیوں کو استعمال کیا جائے۔ ہمیں امن اور روزگار چاہیے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close