خیبر پختونخواہ
پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی پاکستان کے ختم ہوجانے کی زہر افشانی
پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز نے لائیو شو میں پاکستان کے ختم ہو جانے کی زہر افشانی کی ہے۔
محترمہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینٹ کی رکن ہیں، انہوں نے ملک، قوم اور آئین کے تحفظ کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے مگر اس کے باوجود یہ چینل پر بیٹھ کر ملک کے خلاف زہر افشانی کر رہی ہیں۔
شہریوں نے چیئرمین سینٹ سے یہ درخواست کی ہے کہ اس خاتون سے باز پرس کریں، ان سے سینیٹر کا عہدہ واپس لیا جائے، اور آئین کے مطابق ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ آج اگر ان لوگوں کو نہ روکا گیا تو ٹی وی پر بیٹھ کر ملک کا وجود ختم ہو جانے کی باتیں کرنا ایک نارمل ٹرینڈ بن جائے گا۔
واضح رہے کہ 11 ستمبر کو آزاد سینیٹر فیصل واڈا سے شدید تکرار اور نامناسب زبان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت بھی 2 دن کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔