خیبر پختونخواہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا ، کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا

پشاور: علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلیٰ اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے۔  اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا، علی امین گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستہ روکا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close