خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا حکومت کا 14مارچ سے انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ، 56لاکھ بچے مستفید ہونگے

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 24 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے 14 مارچ سے خیبر پختونخوا کے 24اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت 56لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم میں 16 ہزار 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں تاہم برفباری کی وجہ سے چترال کے10 یوسیز میں مہم نہیں چلائی جائےگی۔ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں انسدادپولیومہم 21 مارچ کو شروع کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close