خیبر پختونخواہ

ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا

ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔

جرگہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی عہدداروں، مقامی مشران اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی،گرینڈ جرگہ میں سیکیورٹی فورسز اورمقامی عوام کو علاقہ میں امن کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پرباجوڑ میں امن و امان کو یقینی بنانے اورضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز اور علاقہ کی عوام کے مابین ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کرنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

جرگہ میں علاقہ مشران اور نوجوانوں کی جانب سے پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف اقدامات کے حوالے سےتجاویز پیش کی گئیں۔

گرینڈ جرگہ میں شرکاء کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ باجوڑ میں امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر اور افراد کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close