خیبر پختونخواہ

حکمرانوں، جاگیرداروں اور بیورو کریٹس نے مل کر عوام کا استحصال کیا

چترال: عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو حق دو تحریک پورے ملک میں چلائیں گے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے عوام پر آئی پی پیز کو مسلط کیا، عیاشیاں حکمراں طبقہ کرے اور پیسے غریب ادا کریں، ایسا نہیں ہو گا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ تحریک کی تیاری کریں، عوام کا راستے کوئی روک نہیں سکتا، حکمرانوں، جاگیرداروں اور بیورو کریٹس نے مل کر عوام کا استحصال کیا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہباز شریف صاحب ایسا نہ ہو کہ آپ کو ایئر لفٹ بھی نہ ملے۔

اُنہوں نے کہا کہ حق دو عوام کو تحریک کراچی تا چترال عوام کی تحریک بن گئی ہے، 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close