خیبر پختونخواہ

ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں امن و آمان کی مخدوش صورت حال کے باعث پشاور ہائی کورٹ کا ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختوںخوا کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی صدرات میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر تمام ججز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سیکیورٹی کی مخدوش صوت حال پر پشاور ہائیکورٹ کا ٹانک اورجنوبی وزیرستان کی تمام عدالتی ڈی آئی خان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے مقدمات اب ڈی آئی خان کی عدالتوں میں سنے جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close