خیبر پختونخواہ

وزیراعلی پنجاب کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع

بنوں: درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساؤتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ہے 

بنوں کے تھانہ سٹی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے پی ٹی آئی ورکرز نے درخواست جمع کرادی۔
درخواست پی ٹی آئی ورکر اور ہیومن رائٹس کمیشن یوتھ ساؤتھ ریجن ممبر نے جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، مریم نواز کی دھمکی قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔

درخواست گزار نیک رحمان نے کہا کہ اس جرم کی بنیاد پر میں ان کے خلاف دعویداری کرتا ہوں، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو دھمکیاں دی گئی تھیں، دھمکیوں کے بعد بانی پی ٹی آئی پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اس بنیاد پر مریم نواز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close