خیبر پختونخواہ

تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے : فضل الرحمان

مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی

احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔

اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کا وقت نامناسب ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل احتجاجی کالز کی وجہ سے احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی میں مناسب اور موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close