خیبر پختونخواہ

بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا : علی امین گنڈاپور

حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا

پشاور: ہمارا احتجاج پُرامن ہے ، وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں۔

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا، میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے جو وہ کہیں گے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پُرامن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close