خیبر پختونخواہ
میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ محض افواہیں ہیں
ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے ، علی امین گنڈاپور
پشاور: علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں محض پروپیگنڈا ہیں
پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے ، میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختون خوا نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں،آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، اسمبلی سے خطاب کروں گا تو بتاؤں گا مستقبل میں کیا کرنا ہے۔