خیبر پختونخواہ

ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے بچوں کی اموات ہوئی ہیں یہ خبر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے : بیرسٹر سیف

پشاور:ضلع کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کہ ادویات کی قلت سے بچوں کی اموات ہوئی ہیں یہ خبر بالکل بے بنیاد اور غلط ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے تحفظ اور دائمی امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ضلع کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close