خیبر پختونخواہ

ضلع کرم پارا چنار : گرینڈ جرگے کے مذاکرات مکمل، امن معاہدے کیلئے راہ ہموار

ضلع کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ امن جرگے کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے۔

پارا چنار میں مرکزی شاہراہ کی طویل بندش ختم نہ ہوسکی، شدید سردی میں لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی۔

کرم میں قیام امن کے لیے گرینڈ امن جرگے کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کے لیے راہ ہموار ہوگئی، آج حتمی فیصلے کے لیے کوہاٹ میں دوبارہ گرینڈ امن جرگہ ہوگا۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح پارا چنار میں غذائی بحران، سڑکوں کی بندش اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے پر احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

پاراچنارکے نوجوان اورمزدور پریس کلب کے باہر سات روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، دھرنا مظاہرین کے مطابق ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 78 دن گزر چکے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ 100 سے زائد دیہات میں اشیائے خورونوش ختم ہو چکیں جب کہ اب نوبت فاقوں تک آگئی ہے اور اسپتالوں میں ادویات اور علاج نہ ہونے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے بھی تجاوز کر گئی۔

دھرنےکے شرکا نے حکومت سے فوری طور پر قیام امن اور راستے کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close