خیبر پختونخواہ
ضلع کرم میں گرینڈ امن جرگہ منگل کو دوبارہ ہوگا
سڑک کی بندش کے خلاف کُرم پریس کلب پر دھرنا کئی روز سے جاری ہے
کوہاٹ: ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔
ضلع کرم میں امن وامان اور ٹل پارا چنار مرکزی شاہراہ کی بندش سے متعلق گرینڈ امن جرگہ منگل کو دوبارہ ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق ایک فریق نے مشاورت کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے۔
فریقین 15 دن میں اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔
ٹل پارا چنار روڈ 2 اکتوبر کو قبائل کے درمیان تصادم کے بعد سے بند ہے، جس کی وجہ سے پارا چنار میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے۔
سڑک کی بندش کے خلاف کُرم پریس کلب پر دھرنا کئی روز سے جاری ہے۔