خیبر پختونخواہ
پشاور؛ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی کمی اور فنڈز کی عدم فراہی پر احتجاج شدت اختیار کرگیا
پشاور میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی کمی اور فنڈز کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔
بلدیاتی نمائندے جناح پارک سےنکل کرخیبرپختونخوا اسمبلی کے باہرپہنچ گئے،مظاہرین کی ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نےشیلنگ کردی،مظاہرین کی ریڈزون میں داخلےکی کوشش،پولیس نے راستےبندکردیے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی روڈ دونوں اطراف سےٹریفک کے کیے بندکردئیے گئے،منتخب بلدیاتی مظاہرین اور شہریوں کی حکومت کےخلاف نعرے بازی کی جارہی ہے،پولیس کی بھاری نفری،قیدیوں کی گاڑیاں اورواٹر کینن پہنچادی گئیں۔