فتنہ الخوراج کے دہشت گرد سنگین انسانی جرائم میں ملوث
وادی تیراہ میں خوارج کے جنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کرلی
وادی تیراہ: خوارج نوجوانوں کو تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں خوارج کے جنسی تشدد کے باعث ساتھی دہشت گرد نے خودکشی کرلی،خوارج نوجوانوں کو تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں
ذرائع کے مطابق خوارج کی جنسی درندگی اور انسانیت سوز سلوک سے ساتھی دہشت گرد بھی محفوظ نہیں ، دہشت گرد عبدالکبیر کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، دہشت گرد عبدالکبیر کے والد اور چچا کو بھی خارجیوں نے اغوا کرلیا، اغوا کامقصد خوارج کی جنسی درندگی اور ناپاک عزائم کو چھپانا ہے۔
خوارج نوجوانوں کو اپنی تنظیم میں شمولیت کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بناتے ہیں، خوارج جنسی درندگی کے بعد ساتھی دہشت گردوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوزبھی بناتے ہیں۔
افغان سرزمین پر خوارج کی سرپرستی میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، خارجیوں کی دہشت گردی اور سنگین جرائم سے واضح ہے کہ ان کا انسانیت اور مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔