Featuredخیبر پختونخواہ
پاراچنار شاہراہ کھل گئی ،75 گاڑیوں پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ
کوہاٹ: 75 بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا
کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد امدادی قافلے پاراچنار کی طرف روانہ ہوگئے، کئی مہینوں تک بند سڑک کو کھول دی گئی، کوہاٹ معاہدے کے مطابق پاراچنار ٹل روڈ کو کلیئر کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 75 سے زائد بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سیکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا، یہ گاڑیوں کا قافلہ چھپری کے مقام پر موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ قافلے میں 22 وہیلر، 10 وہیلر اور 6 وہیلر ٹرکس بھی شامل ہیں، گاڑیوں میں ادویات، گیس سلنڈر اور دیگر سامان موجود ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس اور دیگر ادارے سیکیورٹی کی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔