Featuredخیبر پختونخواہ

علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف کے دورہ پشاور کے دوران اجلاس میں گورنر کے پی سے گرما گرمی کی تصدیق کردی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سماء کی خبر کی تصدیق کر دی ۔ کہا گورنر نے صوبے کو ملنے والے فنڈز کے غلط اعداد و شمار پیش کیے۔ تصحیح پر فیصل کریم کنڈی بھڑک اٹھے ۔ جس پر میں نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کردیا ۔ یہ بھی کہا افغانستان کے حوالے سے جو کہا تھا حکومت اس پرآگئی ہے۔ مگر اب کہہ رہے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ وزیراعلی کے پی نے افغانستان سے ہونے والوں حملوں کی وجہ پاکستان کی غلط پالیسیوں کو قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپوراورگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی میں تلخ کلامی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وسائل کی کمی کاشکوہ کیا تھا، فیصل کریم کنڈی نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے500ارب کا ذکر کیا جس پر وزیراعلیٰ اورگورنرخیبرپختونخوا میں تلخی ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close