خیبر پختونخواہ

بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہو نگے،قوم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے: دہشت گردی

پشاور : سابق وزیر اطلاعات کے پی کے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ انکی پارٹی پشاور بس دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہے۔ 

پشاور میں میڈ ٰیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشت گردوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کمر کس لی ہے اور اب اس عفریت سے نجات حاصل کر کے ہی دم لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ مالاکنڈ آپریشن میں کامیابی اس لئے ہوئی کہ حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر تھی اور آپریشن ضرب عضب بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کا خاتمہ چاہتی ہے اور اس مشن میں حکومت اور پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close