خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ کر لیا

پشاور: خیبرپختونخواحکومت کا خانہ بدوش بچوں کو بھی پولیو مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 حکومت نے خانہ بدوش بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خاندانوں کے ساتھ پولیو وائرس بھی یہاں آتا ہے اور ماضی میں خانہ بدوشوں کے سبب بہت سے بچے پولیو کا شکار ہوئے جس کی روک تھا م ضروری ہے ، خانہ بدوش جنوبی وزیرستان کے علاقہ دوتانی میں آکر رہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مستک خیبر ایجنسی میں کافی عرصے بعد انسدادپولیومہم چلے گی، مستک کی آبادی اب تک آئی ڈی پیز کی زندگی گزار رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق فروری میں بھی خیبرایجنسی میں سپاہ قبیلے کے بچوں کوپولیوویکسین دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close