خیبر پختونخواہ

معصوم شاہ کرپشن کیس: عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی، نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے مشیر معصوم شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

معصوم شاہ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیں اور انکے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن کامقدمہ چل رہاہے جہاں ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ خبر کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس یونس تھیم نے کی جس میں عدالت نے معصوم شاہ کانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم بھی جاری کیا ہے جبکہ احتساب عدالت کوپلی بارگین کی درخواست منظورکرنےکی بھی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close