کے پی کے اور گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا ڈرائی فروٹ پر ٹیکس وصولی بند کرنے اور شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی تعینات کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان حکومت نے ڈرائی فروٹ پر ٹیکس وصولی بند کرنے اور شاہراہ قرارقرم پر سیکیورٹی تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک، وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان، چیف سیکرٹریز، پشاور اور 10 کور کے کمانڈرز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے پرویز خٹک کو خیبرپختونخواہ حکومت کی ناانصافیاں گنوائیں اور شکوہ کیا کہ سیکیورٹی، تجارت کے شعبوں میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت گلگت بلتستان کے ڈرائی فروٹ پر ٹیکس وصولی بند کرے اور سی پیک، شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی فوری تعینات کی جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کانوائے سسٹم ختم کرنے کیلئے ضروریات کی فہرست بھی پرویز خٹک کے سپرد کی اور کہا کہ کوہستان سے بشام تک 20 گاڑیاں اور 200 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں۔روزنامہ بشارت